تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی، 31 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

بھارتی سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار و سیاست دان تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے کئی لوگ بے ہوش بھی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔افسوسناک واقعہ تمل ناڈو کے ضلع کارُو کی ایرودے ہائی وے پر پیش آیا۔ جہاں شہری اپنے پسندیدہ ایکشن ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے۔طبی ٹیمیں اور پولیس اہلکار ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سانحے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کریں۔یہ پڑھیں: تامل سپر اسٹار تھلاپتی وجے پر جوتا پھینک دیا گیا، ویڈیو وائرلوزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور ڈاکٹروں، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔حکام نے بتایا کہ متاثرین کی شناخت اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔