ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے مطالبات کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ تہران تمام افزودہ یورینیم حوالے کرے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی بدلے میں صرف تین ماہ کی پابندیوں سے چھوٹ کی پیشکش ہے، ایسی شرط قابل قبول نہیں، افزودہ یورینیم نہیں حوالے نہیں کریں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ فرانس نے بھی پابندیوں میں ایک ماہ کی تاخیر کی پیشکش کی تھی، امریکا یورپ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بد اعتمادی کی دیوار انتہائی بلند ہے۔مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہائی افزودہ یورینیم سے متعلق شفاف طریقہ اختیار کرنے کے لیے تیار ییں۔اِن کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انٹرنیشنل ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کا یورینیم ذخیرہ 440 کلو گرام سے زائد ہے۔