امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازع حل کرانے میں امریکا کا اہم کردار رہا ہے، بھارت کے بیانات کی وجہ انکی اندرونی سیاست ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی سینئراہلکار برائے جنوبی ایشیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاک بھارت سیزفائر میں اہم کردار ادا کیا، سیزفائر پر بھارت کے مختلف بیانات کی وجہ ان کی اندرونی سیاست ہے، یہ حقیقت ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مدد کی۔سینئراہلکار نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسئلہ ہے، کشمیر پر ثالثی کرنے کی پیشکش کی گئی تو ہم تیار ہیں،نمائندے برائے جنوبی ایشیا نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مسئلہ ہے، بگرام ایئربیس کی حوالگی سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان آپ کے سامنے ہے۔یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیادریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ 13 امریکی فوجیوں کو مارنے والے دہشتگرد کی حوالگی تعلقات کی اچھی شروعات تھی، دہشتگرد حوالے کرنے کے اقدام پر پاکستان کے بہت شکرگزار ہیں۔بھارت اور پاکستان کےساتھ اپنے مفادات آگے بڑھانے کےلیے کام جاری ہے، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات مختلف نوعیت کے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔ٹرمپ کا پاک بھارت جنگ کے درمیان 6 سے 7 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ