تمل ناڈو: اداکار سے سیاستداں بنے وجئے کی ریلی میں مچی بھگدڑ، بچوں سمیت 31 افراد جاں بحق، 58 سے زائد زخمی

Wait 5 sec.

تمل ناڈو کے کرور میں ’تملگا ویتری کزگم‘ (ٹی وی کے) کے سربراہ وجئے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے بڑا سانحہ پیش آیا ہے۔ بھگدڑ کے باعث کئی لوگ بیہوش ہو کر گر پڑے اور دب گئے۔ اس حادثے میں بچوں سمیت کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے اور 58 سے زیادہ لوگوں کو زخمی حالت میں اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریلی میں بہت زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس حادثہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کئی وزراء اور اعلیٰ افسران کو فوری طور پر جائے وقوع پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ اسٹالن اتوار کو خود بھی کرور پہنچیں گے۔#WATCH | Karur stampede: Former Tamil Nadu Minister and DMK leader V Senthil Balaji arrived at Government Medical College and Hospital, KarurHe said, "Till now, 31 people have died in the stampede and 58 people have been admitted. After the stampede incident, the CM immediately… pic.twitter.com/kxMmMEGLeS— ANI (@ANI) September 27, 2025حادثہ کے بعد اسپتال پہنچے ریاست کے سابق وزیر اور ڈی ایم کے لیڈر وی سینتھل بالاجی نے کہا کہ ’’اب تک بھگدڑ میں 31 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 58 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بھگدڑ کے بعد وزیرِاعلیٰ نے فوراً معاملے کی جانکاری لی اور ضلع کلیکٹر، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور مجھے اسپتال پہنچنے کی ہدایت دی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ نے مزید ڈاکٹروں کو بلانے اور مناسب علاج فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ کل وزیرِ اعلیٰ خود یہاں آنے والے ہیں۔ فی الحال 46 افراد پرائیویٹ اسپتالوں میں اور 12 افراد سرکاری اسپتالوں میں بغرض علاج داخل ہیں۔‘‘Karur, Tamil Nadu: Former Tamil Nadu Minister and DMK leader V Senthil Balaji says, "Till now, 31 people have died in the stampede and 58 people have been admitted to the hospital. After the stampede incident, the CM immediately enquired and ordered the district collector, SP,… pic.twitter.com/WSlvUPlCA4— ANI (@ANI) September 27, 2025اس حادثہ کے بعد تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’کرور سے آ رہی خبر تشویش ناک ہے۔ میں نے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی، وزیر سبرامنیم ما اور ضلع کلیکٹر سے فون پر بات کی اور کہا کہ وہ فوری طور پر ان شہریوں کو علاج فراہم کریں جو بھیڑ کے سبب بیہوش ہو گئے ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’میں نے پڑوسی ضلع تریچی کے وزیر امبیل مہیش کو بھی جنگی سطح پر ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ میں نے وہاں کے اے ڈی جی پی سے بھی بات کی ہے کہ وہ جلد از جلد حالات کو قابو میں لانے کے اقدامات کریں۔ میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ ڈاکٹرز اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔‘‘Tamil Nadu CM MK Stalin tweets, "The news coming from Karur is worrying. I have called former Minister V Senthilbalaji and Minister Subramanian Ma, and the District Collector to provide immediate treatment to the civilians who have fainted due to the crowd and have been admitted… https://t.co/76RqE8tcgy pic.twitter.com/vbogbixBwq— ANI (@ANI) September 27, 2025حادثہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ جب اداکار سے سیاستداں بنے وجئے جلسہ کو خطاب کر رہے تھے تو بھیڑ بڑھتی گئی اور بے قابو ہو گئی۔ نتیجتاً پارٹی کارکنوں اور کچھ بچوں سمیت کئی لوگ بیہوش ہو کر گر پڑے۔ کئی کارکنوں نے صورتحال کا اندازہ لگا لیا اور شور مچایا۔ وجئے نے فوراً توجہ دی اور اپنی تقریر روک کر خصوصی طور پر تیار کی گئی تشہیری بس کی چھت سے لوگوں تک پانی کی بوتلیں پہنچانے کی کوشش کی۔ وجے نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے اپنی تقریر وقت سے پہلے ہی ختم کر دی۔#WATCH | Karur, Tamil Nadu: Visuals from the Government Medical College and Hospital in Karur, where the injured have been brought after a stampede during a public event of TVK (Tamilaga Vettri Kazhagam) chief and actor VijayFormer Tamil Nadu Minister and DMK leader V Senthil… pic.twitter.com/vfmScORiN8— ANI (@ANI) September 27, 2025موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ چیخ و پکار کے درمیان ایمبولنس کو بھیڑ بھاڑ والی سڑک سے گزر کر جائے وقوع تک پہنچنے میں کافی دشواری ہوئی۔ بیہوش افراد کو ایمبولنس کے ذریعہ قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا، جہاں بچوں سمیت 31 افراد کو مردہ قرار دیا گیا۔ 58 سے زیادہ افراد مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔Karur, Tamil Nadu: Injured people are being admitted to Karur Medical College and Hospital following a stampede-like situation during TVK Chief Vijay's campaign rally(Visuals from the hospital) pic.twitter.com/SsdEOY9HYN— IANS (@ians_india) September 27, 2025واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کچھ وزراء، انتظامیہ اور پولیس کے افسران کرور پہنچ گئے۔ اسپتالوں کے باہر مہلوکین اور زخمیوں کے لواحقین کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لوگ غم و غصے میں ہیں اور افرا تفری کی کیفیت ہے۔ اس دوران کرور حادثے پر صدر جمہورہی دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سیاستدانوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔