واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں آئی سی ای کی حفاظت کیلیے فوجی دستے تعینات کررہے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے دفاتر انتہا پسند گروپوں، خاص طور پر اینٹیفا اور دیگر مقامی دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں۔ جن کی حفاظت کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ پورٹ لینڈ کو ’جنگ زدہ‘ شہر قرار دیتے ہوئے وہاں فوجی تعیناتی کا حکم دے رہے ہیں۔تاہم اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے مزید وضاحت یا تفصیل جاری نہیں کی گئی کہ مکمل طاقت” سے کیا مراد ہے اور کتنے فوجی وہاں تعینات کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب صدر ٹرمپ کے اس اقدام کے ردعمل میں پورٹ لینڈ کے میئر، ریاستی سینیٹرز اور کانگریس ممبران نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جان بوجھ کر شہر میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔سینیٹر جیف مرکلی کا کہنا تھا کہ صدر چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ مشتعل ہوں، احتجاج کریں اور جھگڑے ہوں تاکہ وہ کہہ سکیں کہ یہ شہر واقعی خراب حالت میں ہے۔ لیکن ہم ان کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔ڈیلاس میں فائرنگ کا واقعہیاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے مذکورہ اعلان سے کچھ روز قبل ہی ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں آئی سی ای کے ایک مرکز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں ایک قیدی ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے تھے۔