سعودی کنسورشیم کا 55 ارب ڈالرز میں ویڈیو گیم کمپنی الیکٹرانک آرٹس کو خرید نے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

سعودی پبلک کمپنی کی سربراہی میں چلنے والے کنسورشیم نے ویڈیو گیم جائنٹ الیکٹرانک آرٹس کو خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عرب میڈیا نے بتایا کہ 55 ارب ڈالرز میں الیکٹرانک آرٹس کی خریداری کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا، الیکٹرانک آرٹس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی سربراہی میں کنسورشیم کمپنی خریدے گا۔ای اے گیمز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ یہ معاہدہ تاریخ کا سب سے بڑا آل کیش پرائیویٹ ایکویٹی بائیو آؤٹ ہوگا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کنسورشیم میں امریکی انویسٹمنٹ فرمز سلورلیک اور افینیٹی پارٹنرز بھی شامل ہیں تاہم اس کی سبراہی سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کررہا ہے۔ای اے کے مقبول فرنچائزز میں فیفا، میڈن این ایف ایل، دی سمز اور بیٹل فیلڈ شامل ہیں، ای اے نے حالیہ مالی سال میں 7.5 ارب ڈالرز کی آمدن رپورٹ کی، ڈیل کی تکمیل ای اے شیئر ہولڈرز اور ریگولیٹری اتھارٹیز کی منظوری سے مشروط ہے۔عرب میڈیا نے بتایا کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے پاس پہلے ہی ای اے میں 9.9 فیصد شیئرز موجود ہیں، ڈیل کیلئے 36 ارب ڈالرز ایکویٹی اور 20 ارب ڈالرز جے پی مورگن چیس سے ڈیٹ لیا جائیگا۔معاہدہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی گیمنگ سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری ہے، سعودی عرب کا مقصد تیل کی آمدن سے ہٹ کر معیشت کو متنوع بنانا ہے۔