یورپی یونین کی ایران پر وسیع پابندیاں، مرکزی بینک کے اثاثے منجمد

Wait 5 sec.

یورپی یونین نے ایک بار پھر ایران پر وسیع پابندیاں عائد کر دیں۔یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ پابندیاں اقوام متحدہ کے اقدام کے بعد دوبارہ عائد کی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ نے مغربی طاقتوں کے اسنپ بیک میکنزم کے تحت ایران پر پابندیاں بحال کیں۔یورپی یونین نے اقوام متحدہ کی جوہری اور بیلسٹک سرگرمیوں پر پابندیوں کو بحال کیا ہے۔ اسنپ بیک میکنزم کے تحت ایران کے مرکزی بینک کے اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق مالیاتی اقدامات میں ایران کے ساتھ لین دین پر سخت قدغنیں شامل کی گئی ہیں۔ایران نے اسنپ بیک میکنزم پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں غیرمنصفانہ اور غیرضروری ہیں۔اقوامِ متحدہ نے ایک دہائی بعد ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں معاشی اور ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کر دیںبرطانیہ، فرانس اور جرمنی نے تہران کو کشیدگی نہ بڑھانے اور مذاکرات سے معاملات حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ایرانی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی پابندیوں کو مسترد کر دیا، ایران کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں غیر قانونی ہیں، ہم جوابی اقدام کا حق رکھتے ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پابندیوں کی بحالی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس کو اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔