غزہ کے لیے 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تنبیہ کی ہے کہ اگر حماس اس منصوبے پر راضی نہیں ہوتی تو نتن یاہو کو ’حماس کے خطرے کو ختم کرنے کا کام سرانجام دینے‘ کے لیے امریکی حمایت حاصل ہو گی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر حماس نے اس منصوبے کو مسترد کیا اسرائیل اس کا ’کام تمام کر دے گا۔‘