فلموں سے سیاست میں آئے تھالاپتی وجے کی لگژری لائف، محل نما بنگلے سے لے کر مہنگی گاڑیاں، ٹیکس دینے میں بھی آگے

Wait 5 sec.

جنوبی ہند کے سپر اسٹار اور تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ وجے عرف تھالاپتی وجے کی ریلی میں ہوئی بھگدڑ میں کئی لوگوں کی موت سے ملک بھر میں صدمے کی لہر ہے۔ کرور میں ہوئے اس حادثے میں اب تک 39 لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔’آج تک‘ کی خبر کے مطابق فلم سے سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے والے تھالاپتی وجے کا جنوبی ہند کے سب سے مشہور اور امیر اداکاروں میں شمار ہوتا ہے۔ ان کی جائیداد اور کمائی کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ فارچیون انڈیا کی گزشتہ سال آئی رپورٹس کے مطابق ملک میں مالی سال 2024 میں سب سے زیادہ ایڈوانسڈ ٹیکس بھرنے والے سیلیبریٹیز کی لسٹ میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بعد وجے دوسرے مقام پر تھے۔ شاہ رخ نے جہاں 92 کروڑ روپے کا ٹیکس بھرا تھا وہیں وجے نے 80 کروڑ روپے کا ایڈوانسڈ ٹیکس ادا کیا تھا۔اپنی فلموں اور اداکاری کے زور پر تھالاپتی وجے نے جنوبی ہند کی سنیما میں الگ مقام حاصل کیا ہے۔ ان کے مداح نہ صرف ہندوستان بلکہ غیر ملکوں میں بھی کثیر تعداد میں ہیں۔ فلموں میں اداکاری کے علاوہ برانڈ انڈورسمنٹ اور رئیل اسٹیٹ سے لے کر دیگر وینچرس میں سرمایہ کاری کے ذریعہ وجے موٹی کمائی کرتے ہیں۔ تمام رپورٹس میں فوربس کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وجے کی خالص دولت 474 کروڑ روپے ہے۔ اس میں سب سے بڑا حصہ فلموں کے ذریعہ ہونے والی آمدنی کا ہے۔وزیر اعلی ٰاسٹالن بھگدڑ کی شدت سے حیران رہ گئے، پولیس نے ایف آئی آر درج کیرپورٹس کے مطابق وجے ایک فلم کرنے کے لیے 130 کروڑ روپے سے 200 کروڑ روپے تک چارج کرتے ہیں۔ گزشتہ سال 2024 میں وجے کو ان کی فلم ’گوٹ‘ (گریٹیسٹ آف آل ٹائم) کے لیے تقریباً 200 کروڑ روپے کی فیس دی گئی تھی۔ اس بات کا انکشاف خود فلم کے پروڈیوسر نے کیا تھا۔ فلموں کے علاوہ وہ کوکا-کولہ، سن فیسٹ سمیت تمام برانڈ کو اینڈورس کرکے بھی وہ موٹی کمائی کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی نیٹ ورتھ میں رئیلس اسٹیٹ انویسٹمنٹ، فلم پروڈکشن کے ذریعہ ہونے والی کمائی سمیت دیگر سرمایہ کاری کا بھی حصہ شامل ہے۔تمل ناڈو: اداکار سے سیاستداں بنے وجئے کی ریلی میں مچی بھگدڑ، بچوں سمیت 31 افراد جاں بحق، 58 سے زائد زخمیسپر اسٹار تھالاپتی وجے کی رئیسی اور ان کی لگژری لائف اسٹائل کو ان کا سمندر کے کنارے موجود سفید محل نما بنگلہ صاف ظاہر کرتا ہے۔ یہ بنگلہ ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے ’بیچ ہاؤس‘ سے متاثر بتایا جاتا ہے۔ وجے کا یہ عالیشان بنگلہ چنئی کے نیلانکرئی میں سمندر کنارے کیسوارینا ڈرائیو پر واقع ہے۔وجے کے کار کلیکشن کی بات کی جائے تو یہ بھی شاندار ہے۔ رپورٹس کے مطابق وجے کے پاس رولس رائس گھوسٹ سے لے کر بی ایم ڈبلیو ایکس5-ایکس6، آڈی اے بی ایل، رینج روور ایووک، فورڈ مسٹینگ، وولوو ایکس سی 90 اور مرسیڈیز بنج جیسی تمام مہنگی اور لگژری گاڑیاں ہیں۔تھالاپتی وجے کا ایک پہلو سماجی خدمت کرنا بھی ہے، جس کی وجہ سے وہ سیاست میں آئے ہیں۔ اکثر وہ غریب لوگوں کی مالی مدد کرتے رہتے ہیں۔ کئی جگہ کیمپ میں وہ خود لوگوں کے درمیان ضروری اشیا کی تقسیم کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔