آر ایس ایس کی وجے دشمی تقریب میں سی جے آئی گوائی کی والدہ مدعو، مہاراشٹر کے امراوتی میں ہوگا پروگرام

Wait 5 sec.

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ملک بھر میں اپنے صد سالہ سال کے موقع پر پر خصوصی پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں اگلے مہینے ہونے والے وجے دشمی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سی جے آئی جسٹس بی آر گوائی کی والدہ ڈاکٹر کمل تائی کو مدعو کیا گیا ہے۔نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کی امراوتی مہانگر اکائی 5 اکتوبر کو امراوتی کے کرن نگر واقع شریمتی نرسمّا کالج کے میدان میں تقریب کا انعقاد کرے گی۔ سینئر آر ایس ایس رہنما جے نند کمار اس پروگرام میں خاص مقرر ہوں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ اس موقع پر ’سنگھ‘ کے 100 سالہ سفر اور تنظیم کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔وہیں کمل تائی گوائی کے کنبہ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہیں دعوت نامہ ملا ہے۔ ڈاکٹر کمل تائی گوائی کا سماجی اور تعلیمی شعبہ میں گہرا تعاون رہا ہے۔ وہ کئی برسوں سے خاتون اختیارکاری اور تعلیم کے شعبے میں فعال رہی ہیں۔واضح رہے کہ آر ایس ایس کا قیام 1925 میں وجے دشمی کے دن عمل میں آیا تھا۔ صد سالہ سال کے موقع پر سنگھ نے ملک بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ ’ہندو سمیلنوں‘ اور ہزاروں سمپوزیم کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کا آغاز ناگپور صدر دفتر سے 2 اکتوبر کو سنگھ سربراہ موہن بھاگوت کے وجے دشمی خطاب سے ہوگا۔ لوگوں تک اپنی پہنچ بنانے کے لیے آر ایس ایس نے ملک ملک بھر میں گھر گھر رابطہ مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔