شمالی کیرولائنا میں کشتی سوار نے کنارے پر موجود لوگوں کو فائرنگ سے بھون کر رکھ دیا

Wait 5 sec.

شمالی کیرولائنا (28 ستمبر 2025): امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں کشتی پر سوار شخص کی کنارے پر قائم بار پر ہولناک فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی کیرولائنا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات ایک واٹر فرنٹ بار میں ایک چلتی ہوئی کشتی پر سوار مسلح شخص کی ہجوم پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک، اور کم از کم 8 زخمی ہو گئے ہیں۔کنارے پر قائم امریکی فش کمپنی پر فائرنگ کے واقعے کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور ملحقہ انٹر کوسٹل واٹر وے کی طرف فرار ہو گیا تھا، اور ممکنہ طور پر قریبی اوک آئی لینڈ کی طرف گیا تھا، جہاں امریکی کوسٹ گارڈ کے عملے نے ایک مشتبہ کشتی سوار کو حراست میں لیا اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پکڑا گیا شخص حملہ آور کے بارے میں بتائی گئی تفصیلات سے مشابہ ہے۔صدر ٹرمپ کا پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کا اعلانامریکا میں محفوظ سمجھی جانے والی جگہوں جیسے کہ بارز، ریستوران، شاپنگ سینٹرز، اسکولز اور دیگر مقامات پر مسلح تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور تازہ واقعہ اس فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق اس سال اب تک امریکا میں کم از کم 320 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔ساوتھ پورٹ میں یہ فائرنگ تقریباً رات 9:30 بجے ہوئی جب ایک کشتی بار کے قریب پہنچی اور کشتی پر موجود واحد شخص نے فائرنگ شروع کر دی، اس کے بعد وہ فرار ہو گیا تاہم تقریباً آدھے گھنٹے بعد یو ایس کوسٹ گارڈ کی ایک ٹیم نے اوک آئلینڈ میں ایک عوامی ریمپ پر اسے حراست میں لے لیا۔