(27 ستمبر 2025): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی کیلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ ڈیل پر اتفاق کر لیا۔اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ غزہ ڈیل قبول کر لی جس کے تحت تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ہاریٹز کے مطابق اس تجویز میں زندہ اور مردہ اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی سے بتدریج اسرائیلی افواج کا انخلا بھی شامل ہے۔اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔۔۔