سعودی عرب: نجی ٹیکسی اور غیرقانونی ٹرانسپورٹرز کے خلاف گھیرا تنگ

Wait 5 sec.

سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے مملکت کے مختلف شہروں اور علاقوں میں ٹرانسپورٹ ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کی تفتیشی ٹیمیں مختلف شہروں کے ہوائی اڈوں اور دیگر مقامات پرمتعین ہیں جو غیرقانونی طورپر ’پرائیوٹ کاروں‘ میں سواریاں اٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق مختلف تفتیشی ٹیمیں متعلقہ اداروں کے تعاون سے مستقل بنیادوں پر گراونڈ میں فعال ہیں تاکہ نقل و حمل کے ضوابط پرعمل نہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔سعودی عرب میں اتھارٹی کی جانب سے عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وسائل نقل و حمل کے لیے پرمٹ یافتہ ٹرانسپورٹ کی خدمات ہی حاصل کریں تاکہ اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔واضح رہے گزشتہ ہفتے ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ٹیکسی سروس کے حوالے سے ضوابط میں ترمیم کی تھی جس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔نئے ضوابط کے تحت پرمٹ کے بغیر ٹیکسی سروس غیرقانونی عمل ہے ایسا کرنے والے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ اور گاڑی 60 دن تک پولیس یارڈ میں جمع کرادی جائے گی۔اسٹاربکس کا 900 ملازمین برطرف اور 100 کیفے بند کرنے کا اعلاناس کے علاوہ خلاف ورزی دوبارہ کرنے کی صورت میں سزا میں بھی اضافہ کرتے ہوئے ضبط کی جانے والی گاڑی کو نیلام اور خلاف ورزی کے مرتکب غیرملکی ہونے کی صورت میں اسے ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔