نیویارک (27 ستمبر 2025): العربیہ کا کہنا ہے کہ جس وقت اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے، اُس وقت صہیونی فوج غزہ میں آگ اور خون کی بارش برسا رہی تھی۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں شاطی، مخبرات اور نصر محلوں میں درجنوں گھروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، اور فلسطینیوں کے گھروں پر راکٹوں اور میزائلوں کی یہ بارش اس وقت ہو رہی تھی جب اقوام متحدہ میں نیتن یاہو تقریر کر رہا تھا۔ان حملوں میں شہر کے مرکز میں میونسپل پارک کے قریب فلسطینیوں کے اجتماعات کو بھی نشانہ بنایا گیا، شیخ رضوان، تل الھوا اور الصابرہ کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے۔ غزہ سٹی میں جنوب میں تل الھوا کے علاقے میں اور پرانی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کی عمارت کے قریب اسرائیلی گاڑیوں اور ٹینکوں کی محدود دراندازی بھی دیکھی گئی۔اسرائیل کی عالمی سطح پر تنہائی، متعدد ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیاگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 60 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، اسرائیلی حملے میں غزہ کا اہم ترین فلاحی اسپتال بھی تباہ ہو گیا، غزہ میں طبی مراکز کی تباہی سے صحت کا نظام مفلوج ہو چکا ہے۔ جب کہ غزہ میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 65 ہزار 549 ہو گئی ہے۔