واشنگٹن (27 ستمبر 2025): اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو تحفظ دینے کیلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے چار سینیٹرز نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھا۔سینیٹرز نے مارکو روبیو سے مطالبہ کیا کہ وہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار افراد کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت پُرامن قافلے کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔The Global Sumud Flotilla is a set of peaceful civilian vessels bringing humanitarian aid to Gaza. They are under attack. Americans are on board, including from Massachusetts. Italy and Spain are sending warships to protect them. The United States must do more to keep them safe. pic.twitter.com/CeUJcxmTU3— Ed Markey (@SenMarkey) September 25, 2025انہوں نے مشترکہ خط میں لکھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا اس وقت بحیرہ روم میں سفر کر رہا ہے جس کا مقصد غزہ کیلیے ضروری انسانی امداد پہنچانا ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ اسے ڈرونز حملوں اور دیگر دشمنی آمیز کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہےان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت انہیں تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔ خط لکھنے والے سینیٹرز میں ایڈ مارکی، ایلزبتھ وارن، کرس وان ہولن اور جیف مرکلی شامل ہیں۔