’وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن معاہدے سے اتفاق کیا ہے‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت عرب اور مسلم ممالک نے غزہ امن معاہدے کی مکمل حمایت کی ہے۔وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ امن منصوبے کیلئے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے مکمل حمایت حاصل ہے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن معاہدے سے اتفاق کیا ہے۔غزہ امن اتھارٹی کے مجوزہ منصوبے کی تفصیلات!انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ایک عظیم اور تاریخی دن ہے امن معاہدہ تسلیم کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا شکرگزار ہوں، نیتن یاہو کے ساتھ ابراہم معاہدے کو وسعت دینے سے متعلق معاہدہ کیا جس میں غزہ جنگ کا خاتمہ مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے وژن کا ایک چھوٹا حصہ ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ امن تجویز تیار کرنے کیلئے عرب اور اسلامی ممالک ، یورپی اتحادیوں کی تجاویز کو سراہتا ہوں، نیتن یاہو نے امن کی تجویز اور غزہ میں جنگ کے خاتمے پر اتفاق کیا، منصوبے سے خطے کےلیےخوشحالی کا ایک نیا صفحہ کھلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ غزہ کی غیرفوجی کارروائی اور سرنگوں کی تباہی کو یقینی بنائےگا، زندہ اور مردہ تمام یرغمالیوں کو 72 گھنٹوں میں واپس کر دیا جائے گا۔