ریلی میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں ہلاک، اداکار کا لواحقین کیلئے بڑا اعلان

Wait 5 sec.

تامل ناڈو میں ریلی کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ اور اداکار وجے نے کرور میں بھگدڑ سے متاثرہ خاندانوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ اور اداکار وجے کی ریلی کے دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ اور اداکار وجے نے اس سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جس میں کم از کم 39 لوگ اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق ایکس پر وجے کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا اس کے بارے میں سوچ کر، میرا دل اور دماغ گہرے صدمے اور بوجھ سے ڈوب گیا ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے کے غم کے درمیان، میں اپنے دل کے درد کو بیان کرنے کے لیے الفاظ سے محروم ہوں۔وجے نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 20 لاکھ روپے فراہم کرے گی۔ انہوں نے زیر علاج زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد ‘ناقابل تلافی نقصان’ کا معاوضہ نہیں بلکہ یکجہتی کا اشارہ ہے۔بھارتی اداکارہ سے تامل ناڈو میں اجتماعی زیادتیانہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کون تسلی کے الفاظ پیش کرتا ہے، ہمارے پیاروں کا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ پھر بھی، آپ کے خاندان کے ایک فرد کے طور پر، میں ہر اس خاندان کو 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جو زخمی ہیں اور زیر علاج ہیں۔