ایران کے خلیجی ممالک میں حملے جاری، کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، میجر سمیت 2 فوجی جاں بحق

Wait 5 sec.

(8 مارچ 2026): ایران کے خلیجی ممالک میں حملے جاری ہیں کویت میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ اور میجر سمیت دو فوجی مار دیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کے پڑوسی ملکوں پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اس کے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے آج صبح ایران کے حملوں میں میجر سمیت دو فوجی جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ کویت نے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی ڈرون حملے کی تصدیق کر دی۔ترجمان کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے ہوائی اڈے پر ایندھن کے ٹینکوں پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں اہم انفراسٹکچر کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ جب کہ متعدد ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ بھی کیا گیا۔دبئی میں میزائل کا ملبہ گاڑی پر گرنے سے پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ میزائل حملہ روکنے کیلیے فضائی دفاعی کارروائی کے دوران یہ ملبہ گاڑی پر گرا۔ایران نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پر 16 بیلسٹک میزائل اور 121 ڈرون فائر کیےعراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ الجزیرہ کا کہنا ہے بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر چار راکٹ فائر کیے گئے۔ اربیل میں بھی دھماکے سنے گئے۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںسعودی عرب نے اپنی فضائی حدود میں پندرہ ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے ڈپلومیٹک علاقہ میں ڈرون حملہ ہوا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے گزشتہ روز یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ہم پرحملہ نہ ہوا تو جوابی کارروائی نہیں کریں گے۔ انہوں نے پڑوسی ملکوں سے حملوں پر معافی بھی مانگی تھی۔