تہران (8 مارچ 2026): ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے مقامی میڈیا سے گفگو میں بتایا ہے کہ مجھے کئی امریکی فوجیوں کو ایران میں قید کرنے کی اطلاع ملی ہے۔علی لاریجانی نے کہا کہ امریکیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے فوجی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ امریکا کی جانب سے سچائی چھپانے کی کوششیں کام نہیں آئیں گی اور یہ سچائی زیادہ دیر تک چھپ نہیں سکتی۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو قید میں لینے کی تردید کر دی ہے۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںترجمان سینٹ کام نے کہا ایرانی دعوے جھوٹ اور فریب پر مبنی ہیں۔ ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کوقید کرنے کا دعویٰ غلط ہے، کسی امریکی فوجی کو قید نہیں کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو سخت پیغام