میں ایران سے کوئی سیٹلمنٹ نہیں چاہتا، وہ صرف سرینڈر کرے، صدر ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (8 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کہا ہے کہ وہ ایران سے کوئی سیٹلمنٹ نہیں چاہتے ان کے لیے بہتر ہوگا کہ سرینڈر کر لیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے سیٹلمنٹ کی خواہش ہے، لیکن میں ایران کے ساتھ کوئی سیٹلمنٹ نہیں چاہتا۔ میں نے پہلے ہی کہا ہے ایران غیر مشروط سرینڈر کرے، اب بھی کہتا ہوں کہ ایرانی قیادت سرینڈر کر لے ورنہ پھر ان میں سے سرینڈر کے لیے کوئی نہیں بچے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایرانی فضائیہ اور نیوی کا صفایا کر دیا، میزائل سسٹم کو تباہ کر دیا، ان کی ڈرون کی صلاحیت کو بہت کم کر دیا۔ اب وہاں سے زیادہ میزائل نہیں آ رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ ایران میں جنگ کب تک جاری رہتی ہے اور نہ ہی مجھے اس کی فکر ہے۔ کوئی وجہ ہوئی تو ممکن ہے ایران میں زمینی فوج بھیجیں۔ اگر امریکا نے زمینی کارروائی کی تو یہ ایرانیوں کے لیے تباہ کن ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر روس ایران کو معلومات فراہم کر رہا ہے تو یہ اچھا نہیں، لیکن مجھے امید ہے کہ وہ ایران کو معلومات فراہم نہیں کر رہا ہے۔ایرانی تیل تنصیبات امریکی فوج کی تحویل میں آنے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ افواہیں کیا ہیں، لیکن بتا دیا تو میرے لیے مسئلہ ہوگا۔ تاہم ایرانی نیوکلیئر سائٹس کی حفاظت نہ ہوسکی تو کسی موقع پر ہم کر سکتے ہیں۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںامریکی صدر نے ایران میں اسکول پر حملے کا الزام بھی ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اسلحہ ایکوریٹ نہیں ہے اور اسکول پر حملہ ایران کی جانب سے ہی کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے اتوار کو مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگی، میں اس پر حیران ہوا لیکن یہ معافی اور ایران کا وہاں سے پیچھے ہٹنا اس کا سرینڈر کرنا اور ہماری اور مشرق وسطیٰ کی فتح ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کے تابوت وصول کرنا بہت افسوسناک ہے۔ انہیں مرنے والے فوجیوں کے اہلخانہ اور بچوں پر فخر ہے۔