ایران کے نئے سپریم لیڈر کے نام پر کثرت رائے سے اتفاق

Wait 5 sec.

تہران (8 مارچ 2026): ایران کے نئے سپریم لیڈر کے نام پر کثرت رائے سے اتفاق ہو گیا ہے اور تقرر میں صرف معمولی رکاوٹیں باقی ہیں۔غیر ملکی نیوز ایجنسی نے ایران کے خبر رساں ادارے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ماہرین کی اسمبلی کے رکن آیت اللہ محمد مہدی میر باقری نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کے نام پر کثرت رائے سے اتفاق ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد مہدی میر باقری کا کہنا تھا کہ اگرچہ مستقبل کے سپریم لیڈر کے نام پر اکثریتی اتفاق رائے ہو چکا ہے تاہم ان کے تقرر میں صرف معمولی رکاوٹیں باقی ہیں، جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ایرانی میڈیا نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی تقرری کرنے والی باڈی میں اس بات پر معمولی اختلاف تھا کہ آیا نئے سپریم لیڈر کا فیصلہ ان سے ذاتی طور پر ملاقات کے بعد ہونا چاہیے یا اس کے بجائے اس رسمی عمل کی پاسداری کیے بغیر جاری کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سخت گیر علما نے ایران کی رہنمائی میں مدد کے لیے نئے سپریم لیڈر کے فوری انتخاب کا مطالبہ کیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچھ لوگ خامنہ ای کے قتل کے بعد عارضی طور پر تین رکنی کونسل کے ہاتھ میں اقتدار چھوڑنے میں بے چینی محسوس کر سکتے ہیں، جن کا ریاست کے تمام معاملات میں حتمی فیصلہ ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق، آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے ماہرین کی اسمبلی کے اراکین پر بھی زور دیا کہ وہ خامنہ ای کے جانشین کے انتخاب کے عمل کو تیز کریں۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںواضح رہے کہ ایران کا آئین کہتا ہے کہ تین ماہ کے اندر سپریم لیڈر کا انتخاب کیا جائے۔ ملکی کے آئین میں وضع کردہ قوانین کے بعد، تین رکنی کونسل جس میں صدر، ایک سینئر عالم اور عدلیہ کے سربراہ شامل ہیں، نے سپریم لیڈر کا کردار سنبھال لیا ہے جب تک کہ اسمبلی کا فیصلہ نہ ہو جائے۔نئے ایرانی سپریم لیڈر کا انتخاب ، ٹرمپ نے‌ اپنی خواہش کا اظہار کردیادوسری جانب ایرانی صحافی جون حسین نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نئے سپریم لیڈر کے حوالے سے تین نام زیر گردش ہیں۔ ان میں آیت اللہ عرافی، آیت اللہ باقری اور آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے نام شامل ہیں۔ تاہم ہو سکتا ہے کہ الیکشن کے وقت یہ نام تبدیل ہو چکے ہوں۔