ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکا

Wait 5 sec.

اوسلو(8 مارچ 2026): ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ناروے پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارت کے داخلی دروازے کو معمولی نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹ کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ امریکی سفارت خانے کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے سفارت خانے کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے، تاہم سفارتی مشن کے امریکی ملازمین نے اس معاملے پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ پولیس کارروائی کی قیادت کرنے والے مائیکل ڈیلمیر نے ناروے کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘این آر کے’ کو بتایا کہ دھماکا عمارت کے پبلک انٹرینس پر ہوا۔واضح رہے کہ امریکی سفارت خانہ اوسلو کے ضلع مورگیڈالس ویگن میں واقع ہے، جو شہر کے وسط سے تقریباً 7 کلومیٹر (4 میل) باہر ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔