تل ابیب : پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے سے تباہ کر نے کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب میں واقع موساد کے مرکزی ہیڈ کوارٹر کو تبا کردیا ہے۔سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا پر وائرل ہونے والے مناظر میں ایک بلند و بالا عمارت کے قریب خوفناک دھماکا اور آگ کا بڑا گولہ فضا میں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفزدہ اسرائیلی شہری حملوں سے بچنے کے لیے وزیرِ تعلیم کے گھر میں بنے ‘بم شیلٹر’ میں پناہ لینے کی منتیں کر رہے ہیں لیکن اسرائیلی وزیر نے اپنے ہی شہریوں کو پناہ دینے سے انکار کر دیا اور گھر کا دروازہ نہیں کھولا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے اپنے نئے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 2 امریکی طیارے، 5 ڈرونز اور 2 کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی حکام نے آج کے دن کو امریکہ کے لیے "سیاہ ترین دن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فضائی حدود دشمن کے لیے موت کا جال بن چکی ہیں۔تل ابیب میں دھماکوں کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور اسرائیلی شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔