ایران نے آبنائے ہرمز میں اسرائیل کے بحری جہاز پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ڈرون حملے کے نتیجے میں اسرائیلی بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔اسرائیل کی جانب سے تاحال حملے پر ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے ہیں، حیفا اور دیگر شہروں کو حج قاسم، خیبر شکن اور قدر میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔یہ پڑھیں: پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰپاسداران انقلاب نے تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹرز میزائل حملے میں تباہ کرن کا دعویٰ کیا ہے۔تسنیم نیوز کے مطابق پیٹہ تکوا، کریات شمونہ میں متعدد مقامات پر وار ہیڈ میزائلوں سے حملے کیے ہیں، بنی برک اور رمت گان میں رہائشی عمارتوں، تل ابیب میں سڑکوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔اس کے علاوہ نیگیو میں بھی میزائل حملے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔