ابوظبی : متحدہ عرب امارت (یو اے ای) نے دعویٰ کیا ہے کہ آج 4 اپریل بروز ہفتہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کے 23 بیلسٹک میزائل اور 56 ڈرون تباہ کیے ہیں۔عرب خبر رساں ادارے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے اب تک 498 بیلسٹک میزائل اور 23کروز میزائل ناکام بنائے گئے۔اس حوالے سے ترجمان یو اے ای کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اب تک 2141 ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کیا جاچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق حملوں میں قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے مسلح افواج کے 2 اہلکار شہید جبکہ مسلح افواج کے ساتھ کام کرنے والا ایک مراکشی شہری بھی جاں بحق ہوا۔اس کے علاوہ پاکستان، نیپال، بنگلادیش، فلسطین، بھارت اور مصری شہریوں سمیت 10افراد جاں بحق ہوئے، ایرانی حملوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 217 افراد زخمی ہوئے ہیں۔