تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو یہودی تہواروں کے دوران حملوں میں اضافے پر انتہائی بھاری قیمت چکانا پڑیگی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کے لیے واضح پیغام ہے کہ اس کی آپ کو غیر معمولی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی جلد حسن نصر اللہ، علی خامنہ، یحییٰ سنوار و دیگر کے ساتھ شامل ہوجاؤ گے۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جمعرات کی صبح شمالی اسرائیل پر متعدد راکٹ حملے کیے، جب اسرائیلی یہودی پاس اوور کی تقریبات کا آغاز کر رہے تھے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںاسرائیل کا مؤقف ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ اور اس کے حامیوں کا خاتمہ کرے گا، دریائے لیتانی کے علاقے میں سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا، اور لبنان بھر میں حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کو ختم کرے گا۔