کویت کے پاور اور ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملہ

Wait 5 sec.

کویت سٹی: وزارتِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کی صبح ایک پاور اور پانی کو صاف کرنے والے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تنصیب کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت میں وزارت کی سرکاری ترجمان فاطمہ عباس کے مطابق ہنگامی اور تکنیکی ٹیموں کو فوری طور پر ڈی سیلینیشن پلانٹ پر متحرک کر دیا گیا ہے، جو منظور شدہ ہنگامی منصوبوں کے تحت صورتحال پر قابو پانے اور نظام کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں انجام دی جا رہی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور متعلقہ ٹیمیں چوبیس گھنٹے خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔