واشنگٹن: پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ کے دوران 365 اہلکارزخمی ہو چکے ہیں، اب تک امریکی فوج کے 247، بحریہ کے 63 اہلکار زخمی ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون نے بتایا کہ 19 مرینز اور فضائیہ کے 36 اہلکار اس جنگ کے دوران زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 13 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون ایران میں زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے ہفتے کے روز امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔اخبار نے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری سے جنگ کا نیا اور زیادہ خطرناک مرحلہ شروع ہوگا، اور پینٹاگون ایران میں ہفتوں تک زمینی کارروائیاں کر سکتا ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان منصوبوں کی منظوری دیں گے یا نہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںٹرمپ انتظامیہ ایران میں جاری جنگ کے پانچویں ہفتے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی امریکی میرینز کو مشرقِ وسطیٰ تعینات کر چکی ہے، جب کہ امریکی فوج کی 82 ویں ایئربورن ڈویژن سے ہزاروں مزید فوجیوں کو بھی خطے میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔