کویت، قطر کا ایرانی کروز میزائل، ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

دبئی: کویت اور قطر کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے فائر کیے گئے مزید کروز میزائل اور ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو کروز میزائل اور 13 ڈونز مار گرائے ہیں۔بیان کے مطابق مذکورہ کروز میزائلوں اور ڈرونز کو مروجہ طریقہ کار کے تحت روکا گیا اور بغیر کسی جانی اور مالی نقصان کے کارروائی کی گئی۔اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںقطر کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے کئی ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا اور اس دوران کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ٹرمپ کی تقریر کے دوران ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملےقطر کی وزارت دفاع کے مطابق مسلح افواج نے خدا کے فضل سے فائر کیے گئے تمام ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کردیا۔