تہران: ایران کے خلاف جنگ کے آغاز میں امریکی حملے میں 21 کمسن والی بال پلیئرز بھی شہید ہونے کا انکشاف ہوا ہے، روسی میڈیا نے پہلے سامنے نہ آنے والی ویڈیو جاری کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے میناب اسکول پر حملے کے روز ایک امریکی میزائل میدان میں گرا تھا، جس کے نتیجے میں 10 سے 11 برس کی 21 کمسن والی بال پلیئرز بھی شہید ہوگئی تھیں۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل دراصل ہتھیاروں کی صلاحیت جانچنے کے لیے داغا گیا تھا۔اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںواضح رہے کہ ایران کے میناب اسکول پر امریکی حملے میں 165 کمسن معصوم بچیاں جام شہادت نوش کرگئی تھیں۔