ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی اور بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی۔رپورٹس کے مطابق دونوں عالمی رہنماؤں نے کشیدگی کے منفی اثرات، میری ٹائم سیکیورٹی اور بین الاقوامی معیشت پر اثرات پر بھی بات کی۔روسی صدر پیوٹن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںاس سے قبل سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اور روس کے وزیرِ خارجہ کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔دونوں وزرائے خارجہ کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی تھی۔