ایرانی حملے میں طیارہ گرنے سے مذاکرات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی طیارہ گرائے جانے کے واقعے سے مذاکرات پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ کو طیاروں کی تباہی اور لاپتا پائلٹ سے متعلق بریف کردیا۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حملے میں طیارہ گرانے سے مذاکرات پرکوئی فرق نہیں پڑےگا، مذاکرات متاثر نہیں ہوں گےانہوں نے تصدیق کی کہ وائٹ ہاؤس نے انہیں طیاروں کی تباہی اور لاپتا پائلٹ سے متعلق مکمل بریفنگ دے دی ہے۔لاپتا پائلٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صدر ٹرمپ نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اگر ایرانی فورسز پائلٹ تک پہنچ گئیں تو ان کی کارروائی کیا ہوگی، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کوئی غلط قدم نہیں اٹھائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نہیں جانتے کہ اگر ایران نے پائلٹ کو نقصان پہنچایا تو امریکہ کا جوابی اقدام کیا ہوگا”۔صدر ٹرمپ نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ ایرانی اقدامات سے مذاکرات کا عمل متاثر نہیں ہوگا اور بات چیت کے دروازے کھلے رہیں گے۔