واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹھ کی جانب سے ایران پر حملوں کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، پوپ لیو کو دعا کی درخواست بھی کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹھ کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی حضرت عیسیٰ کیلئے لڑ رہے ہیں، جنگ جیتنے کیلئے پیٹ ہیگسیٹھ نے حضرت عیسیٰ کے واسطے سے پوپ لیو کو دعا کی درخواست بھی کی۔رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر کی درخواست پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا اختلاف بھی سامنے آگیا۔پوپ لیو کی جانب سے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس طرح کی دعا سے لا تعلقی کا اظہار کردیا گیا ہے اور کہا گیا کہ غلبے کیلئے کرسچین مشن کو مسخ کیا جاتا ہے، ایسی باتیں حضرت عیسیٰ کے طریقہ کار سے بالکل ہٹ کر ہیں، خدا نے زندگیاں تباہ کرنے کی نہیں انہیں بنانے کی ترغیب دی ہے۔دوسری جانب ٹرمپ انتطامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کو اپنی برطرفی کا خوف ہے، ان کو لگتا ہے کہ آرمی سیکریٹری ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںاخبار نے لکھا کہ موجودہ اور سابق سرکاری حکام نے بتایا کہ ہیگستھ ”شک پر مبنی ذہنیت“ میں مبتلا ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ آرمی سیکریٹری ڈین ڈرسکول ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔