تہران (04 اپریل 2026): ایران نے امریکی طیارے، ڈرون اور میزائل گرانے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آج امریکی و اسرائیلی فضائیہ کے لیے یوم سیاہ ہے۔پاسداران انقلاب نے بتایا کہ ایک ہی دن میں 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل اور 3 ڈرون مار گرائے گئے ہیں، ایران کی فضائی دفاعی فورسز نے جمعہ کے روز 2 جدید امریکی لڑاکا طیاروں کو گرایا۔ترجمان کے مطابق ایک جدید لڑاکا طیارہ ایرو اسپیس ڈیفنس فورس نے وسطی ایران میں گرایا، جس کا پائلٹ بہ حفاظت باہر نکلنے میں ناکام رہا، جب کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اے 10 جنگی طیارے کو مار گرایا گیا۔پاسداران کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز نے 3 ڈرونز اور 2 میزائلوں کو بھی تباہ کیا، یہ کامیاب فضائی دفاعی کارروائیاں متعدد صوبوں میں کی گئیں، جن میں ایرو اسپیس ڈیفنس فورس نے خمین اور زنجان میں 2 کروز میزائلوں کو تباہ کیا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںترجمان کے مطابق اصفہان میں 2 جدید ایم کیو 9 ڈرون، ایک ہرمیس ڈرون بوشہر میں تباہ کیا گیا، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں نئے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئی ہیں۔دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک ہی دن میں امریکا کے 6 طیارے گرا دیے ہیں، ایران کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، یہ فضائی دفاعی نظام ہر ہدف کو کیمرے پر پکڑ لیتا ہے۔