تہران: آبنائے ہرمز طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج ہونے والی ووٹنگ منسوخ کردی گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قرارداد پر ووٹنگ کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ فرانس، چین اور روس کی جانب سے قرارداد کے مسودے کی مخالفت کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے 10 دیگر غیر مستقل اراکین میں بھی قرارداد کے مسودے پر اختلافات پائے گئے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیاکہ آبنائے ہرمز سے متعلق ووٹنگ جیسے اقدامات صورتِ حال کو مزید پیچیدہ کردیں گے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںواضح رہے کہ آبنائے ہرمز 28 فروری کو ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے بعد سے بند ہے۔ ایران کی جانب سے اتحادی ممالک کو گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔