فوجی کمانڈروں کے بجائے ٹرمپ کو ہٹانے کا وقت آگیا ہے، محسن رضاعی

Wait 5 sec.

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے رکن اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضاعی کا کہنا ہے کہ فوجی کمانڈروں کے بجائے ٹرمپ کو ہٹانے کا وقت آگیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضاعی نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام تباہ ہونے کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے اس جنگ کی تیاری کررہے تھے، ہماری طرف سے سرپرائز کا سلسلہ جاری رہے گا۔گفته بودند پدافند هوایی ایران را از بین برده‌اند. مثل همیشه دروغ گفتند. شاید بهتر است بجای فرماندهان نظامی، خود ترامپ عزل شود. ما سالهاست که آماده این نبرد بوده‌ایم و شگفتی‌ها ادامه دارد…— محسن رضایی (@ir_rezaee) April 4, 2026واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بانڈی کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے نائب اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کر دیا۔یہ پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں، اٹارنی جنرل پام بانڈی برطرف، مزید اکھاڑ پچھاڑ پر زیرِغورامریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پام بانڈی کی اچانک برطرفی کے بعد ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل، سیکریٹری آرمی جنرل ڈینئیل پیٹرک اور وزیرِ محنت لاری شاویز کی تبدیلی کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ خاص طور پر کامرس سیکریٹری ہوورڈ لیوٹنک اور لیبر سیکریٹری لاری شاویز کی کارکردگی سے شدید ناراض اور مایوس ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی کابینہ میں مزید اکھاڑ پچھاڑ پر غور کر رہے ہیں۔