امریکا نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کو گرفتار کرلیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کو گرفتار کرلیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وفاقی ایجنٹوں نے شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کو امریکا میں گرفتار کیا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے مستقل رہائش کی حیثیت ختم کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ پڑھیں: قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اسرائیلی اعترافامریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی اب امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں۔واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اس پالیسی کے تحت ہوئی ہیں جس میں ان افراد کے ویزے یا گرین کارڈ منسوخ کیے جا رہے ہیں جو امریکی مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔اس سے قبل بھی کئی دیگر ایرانی اعلیٰ حکام کے رشتہ داروں کی رہائشی حیثیت ختم کر کے انہیں ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔