واشنگٹن (4 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اہم آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز 48 گھنٹے میں نہ کھولنے پر شدید ردعمل سے خبردار کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ یاد ہے جب میں نے ایران کو ڈیل کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے 10 دن کا وقت دیا تھا۔امریکی صدر نے مزید لکھا کہ وہ وقت ختم ہو رہا ہے جہنم کی آگ نازل ہونے سے پہلے آپ کے پاس 48 گھنٹے باقی ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے انسانی ہمدردی کی بنا پر آبنائے ہرمز سے بحری آمد و رفت کی اجازت دی ہے اور جہازوں کو خصوصی پرمٹ کا اجرا کیا ہے۔اجازت ناموں کا اطلاق ایرانی بندرگاہوں اور بحیرہ عمان جانے والے جہازوں پر ہوگا۔اب سے کچھ گھنٹے قبل ایران نے آبنائے ہرمز میں اسرائیل سے منسلک ایک بحری جہاز پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں جہاز کو آگ لگ گئی۔اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔