5اگست 2025 گزشتہ دہائیوں میں اب تک کے مختصر ترین دنوں میں سے ایک رہا، جس کی دلچسپ وجہ سائنسدانوں نے بیان کی ہے۔ٹائم اینڈ ڈیٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمین تیزی سے گردش کر رہی ہے اور سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ 5اگست 2025 یعنی آج کا دن ریکارڈ کے مختصر ترین دنوں میں سے ایک ہو گا، یہ بات اگرچہ درست ہے کہ زمین کے لوگ سیارے کی رفتار کو محسوس نہیں کر سکتے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمین کی گردش کی آج کی رفتار نے دن کو 1.25 اور 1.51 ملی سیکنڈ کے درمیان چھوٹا کر دیا ہے۔اس سال یہ تیسرا موقع ہے جب ہمارا سیارہ تیزی سے گردش کر رہا ہے، اس سے قبل 10 جولائی اور 22 جولائی دیگر دو تاریخیں ایسی تھیں جب زمین نے تیزی سے گردش کی تھی۔زمین کو عام طور پر ایک مکمل گردش کرنے میں تقریباً 86,400 سیکنڈ لگتے ہیں اور ایک ملی سیکنڈ 0.001 سیکنڈ ہوت ہے تو اس طرح گرچہ یہ واقعی ہم پر کسی بھی طرح سے اثر انداز نہیں ہوگا،یہ بھی پڑھیں: سُپرکمپیوٹر کے مطابق دنیا عین کس تاریخ کو ختم ہونے جارہی ہے؟یعنی آج 5 اگست کو زمین نے تیزی سے گردش کی مگر یقینی طور پر ایک دلچسپ عنصر تو ہے مگر ہم پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔زمین کیوں تیزی سے گھوم رہی ہے؟اگرچہ اس واقعے کی کوئی ٹھوس وجوہات نہیں ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے سیارے پر چاند کی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ جب چاند زمین کے خط استوا سے زیادہ شمال یا جنوب میں ہوتا ہے، تو یہ اثر کر سکتا ہے کہ سیارہ کتنی تیزی سے گھومتا ہے۔زمین کا قدرتی سیٹلائٹ اس کی گردش پر اثرانداز ہوتا ہے اس کے علاوہ، تیز رفتاری کا تعلق زمین کے اندرونی مرکز یا ماحول کی گردش کے نمونوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے بھی ہو سکتا ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ پگھلتے ہوئے گلیشیئرز سے بڑے پیمانے پر دوبارہ تقسیم بھی زمین کی تیز حرکت کے لیے ذمہ دار ہو سکتی ہے، ال نینو اور لا نینا جیسے واقعات، جو پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر تقسیم کا باعث بنتے ہیں، وہ بھی گردش کو متاثر کر سکتے ہیں۔کیا ایسا پہلے بھی ہوا ہے؟ اگرچہ یہ ہمارے لیے ایک حالیہ واقعہ ہو سکتا ہے لیکن مبینہ طور پر ڈایناسورز کے زمانے میں بھی ایسا ہوچکا ہے۔ تقریباً 245 ملین سال پہلے جب بہت بڑے جانور کرہ ارض پر موجود تھے، تو اس وقت دن آج کے مقابلے میں ڈیڑھ گھنٹہ کم تھے۔کونسا دن مختصر اور کونسی رات طویل ترین ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا