انگلینڈ میں بلی جتنے بڑے چوہے، دیکھنے والے خوفزدہ

Wait 5 sec.

یارکشائر : برطانیہ میں بڑی جسامت والے چوہوں نے دہشت پھیلارکھی ہے، ایک بلی جتنے بڑے چوہے کو پکڑے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انگلینڈ کے علاقے نارتھ یارکشائر میں ایک گھر سے ایسا دیو ہیکل چوہا پکڑا گیا ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس چوہے کا سائز ایسا تھا کہ اس کی ناک سے دم تک کی لمبائی 22انچ تھی یعنی اس کا سائز ایک چھوٹی بلی جتنا تھا۔یہ "جناتی چوہا” ایسن کے ایک گھر سے مقامی پیسٹ کنٹرول ٹیم نے نکالا اور کاؤنسلرز ڈیوڈ ٹیلر اور اسٹیفن مارٹن نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔کاؤنسلرز نے لکھا کہ یہ تو بلی کے برابر ہے! اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ یہ واقعہ علاقے میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی وبا کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ چوہے ختم کرنے کے لیے مکمل سروے، مارنے کیلیے زہر، اضافی فنڈنگ اور مقامی اتھارٹیز، ماہرین اور مکان مالکان کے درمیان تعاون ضروری ہے۔”مزید پڑھیں : تھانے میں موجود چرس کو چوہے غذا سمجھ کر کھا گئےکاؤنسلرز کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو ختم کرنے کیلیے جتنی دیر کریں گے، مسئلہ اتنا ہی زیادہ بڑھے گا، عوام کو صرف مشورہ نہیں عملی اقدامات درکار ہیں۔