راجستھان کے باڑمیر کی زمین میں شگاف، کھیت سے نکل رہا خام تیل، علاقائی عوام میں دہشت

Wait 5 sec.

راجستھان کے باڑمیر کے کاؤکھیڑا گاؤں میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کھیت سے اچانک خام تیل نکلنے لگا۔ یہ واقعہ کاؤکھیڑا گاؤں میں واقع آئل فیلڈ کے قریب گزشتہ 40 گھنٹوں سے جاری ہے جس سے علاقے میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں کسانوں کو نہ صرف ان کی زمین برباد ہونے کا ڈرستارہا ہے کہ بلکہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے بارے میں بھی پریشان ہیں۔ یہاں کیرن ویدانتا کا ایشوریہ ویل پیڈ آئل فیلڈ بھی قریب ہی واقع ہے۔ اس واقعے کے بعد آئل فیلڈ کے ملازمین گڑھا کھود کردیسی طریقے سے خام تیل ٹینکروں میں بھر کر لے جارہے ہیں۔کرناٹک: کھیتوں سے ٹماٹر کی چوری نے کسانوں کو کیا پریشان، شب و روز کھیت میں گشت لگانے کو ہوئے مجبورکمپنی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آخر خام تیل کہاں سے لیک ہورہا ہے، اس کی جانچ کی جاری ہے اور جلد ہی اس کا حل نکال لیا جائے گا۔ دوسری طرف کھیت کے مالکان اور کسانوں کا کہنا ہے کہ آئل فیلڈ کے آس پاس کہیں آتش گیر گیس نکل رہی ہے تو کہیں ٹیوب ویل میں بھی پانی کے ساتھ خام تیل نکل رہا ہے۔ اس سے مقامی باشندے خام تیل ملا پانی پینے پر مجبور ہیں۔مدھیہ پردیش اسمبلی میں کسانوں کی مشکلات پر کانگریس کا احتجاج، ’چڑیا چگ گئی کھیت‘ کی جھانکی کے ساتھ نعرے بازیکمپنی کے اہلکار رات میں خام تیل کا پریشر بنانے کے لیے دھماکہ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آس پاس کے گھروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں اور گاؤں کے کئی مکانات کو اس سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس دوران کھیت مالک ہرجیرام کا کہنا ہے کہ 3 دن سے یہی صورتحال ہے۔ ان کے کھیت سے لگاتار خام تیل نکل رہا ہے۔ یہاں تک کہ کمپنی کے حکام کو بھی نہیں پتا کہ آخر خام تیل کہاں سے لیک ہورہا ہے۔ کمپنی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں لیکن اس طرح سے کھیت سے خام تیل نکلتا رہا تو کھیت کی زمین بنجر ہوجائے گی۔ہرجیرام نے کہا کہ جس طرح سے کھیت کی زمین سے خام تیل نکل رہا ہے اس سے تو یہی لگ رہا ہے کہ اگلی بار اس زمین سے کچھ پیدا ہونے والا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ گھروں میں موجود ٹینکوں میں خام تیل کی آمیزش ہورہی ہے۔ ہرجیرام نے بتایا کہ مسلسل دھماکوں کی وجہ سے مکانات خراب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 50 سال کی عمر میں میں نے تین گھر بنائے ہیں۔ ایسے گھروں میں اگر دراڑیں پڑ جائیں تو وہاں کوئی کیسے رہ سکے گا؟ رات کے وقت دھماکوں سے کمپن اتنی شدید ہوتی ہے، جیسے زلزلہ آگیا ہو۔ لوگ اب اپنے گھروں میں سونے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔کمپنی کے حکام نے بتایا کہ 23 ​​فروری 2026 کو ایشوریہ ویل پیڈ-8 کے قریب سیال کا اخراج ہوا جو محدود علاقے تک ہی تھی۔ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری قدم اٹھائے گئے ہیں۔ ہماری تکنیکی اور آپریشنل ٹیمیں لیک ہونے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہیں اور متاثرہ جگہ سے سیال کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔