مبصرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان پاکستان کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں، تو ایسے میں سوال یہ ہے کہ دونوں ممالک کب تک انتہائی کشیدہ تعلقات برداشت کر سکتے ہیں؟ کیا حالات ابھی بھی معمول پر لانے کی گنجائش باقی ہے یا پھر پاکستان کے خیال میں ماضی کی طرح افغانستان میں رجیم چینج ہی مسئلے کا حل ہے؟