واشنگٹن (25 فروری 2026): آئس ہاکی کے میدان میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ’دھماکے دار‘ انٹری ہوئی ہے، اس سلسلے میں سوشل میڈیا ٹروتھ پر امریکی صدر نے ایک بہت دل چسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو میں صدر ٹرمپ آئس ہاکی کے میدان میں کینیڈا کے خلاف کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں ٹرمپ سوٹ اور ٹائی پہنے ہوئے ہیں، اور انھیں حریف کھلاڑیوں کے خلاف جارحانہ انداز میں کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔کھیلتے کھیلتے وہ ایک حریف کھلاڑی کو دھکا مار دیتے ہیں اور پھر گول کر دیتے ہیں، بعد ازاں وہ گلوز وغیرہ اتار کر کینیڈین کھلاڑی پر وحشیانہ حملہ کر کے اس کے سینے پر مکے بازی شروع کر دیتے ہیں۔ View this post on InstagramA post shared by Daily Mail (@dailymail)ٹرمپ نے اس ویڈیو کو امریکی ہاکی ٹیم کی حالیہ اولمپک کامیابی کے بعد شیئر کیا۔ اس ویڈیو کو ڈیلی میل نے عجیب قرار دیا، بتایا گیا ہے کہ یہ ایک منٹ کی ویڈیو ایک میم اکاؤنٹ نے گروک کی مدد سے تیار کی ہے، اسے ابتدائی طور پر وائٹ ہاؤس کی میڈیا مشیر کاری لیک نے شیئر کی تھی، جنھوں نے اس کے ساتھ کیپشن لکھا: ’’ٹرمپ، دی انفورسر!‘‘یہ پیش رفت اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جب کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ برس کہا تھا ’’تم ہمارا ملک نہیں لے سکتے اور تم ہمارا کھیل بھی نہیں لے سکتے۔‘‘ واضح رہے کہ میلانو کورٹینا ونٹر اولمپکس 2026 میں مردوں کے ہاکی فائنل میں کینیڈا کے خلاف امریکا نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔