(28 فروری 2026): اسرائیل نے ایران کے خلاف حالیہ فضائی کارروائیوں کو ملکی فوج کی تاریخ کی سب سے بڑا آپریشن قرار دے دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے تقریباً 200 جنگی طیاروں نے وسطی اور مغربی ایران میں ایرانی میزائل اور فضائی دفاعی نظاموں پر حملے کیے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ جنگی طیاروں نے ایران کے مختلف مقامات پر بیک وقت تقریباً 500 اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے سینکڑوں ٹن گولہ بارود گرایا، ان اہداف میں فضائی دفاعی نظام اور میزائل لانچرز شامل تھے۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںبیان میں مزید کہا گیا کہ دفاعی نظاموں پر حملوں نے ایرانی فضائی حدود میں اسرائیلی فضائیہ کی برتری کو وسعت دی اور ایرانی حکومت کی جارحانہ صلاحیتوں، بالخصوص مغربی ایران میں موجود میزائل داغنے کے مقامات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں سے ایک کا ہدف مغربی ایران کے شہر تبریز میں واقع زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل لانچنگ سائٹ تھا۔