تل ابیب : اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر اب نہیں رہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رؤئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا کمپاؤنڈ تباہ اور اعلیٰ جوہری اہلکار بھی مارے گئے ہیں، دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای خیریت سے اور محفوظ مقام پر ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کا تردید یا تصدیق سے انکاردوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ تصدیق کرسکوں کہ ایرانی اعلیٰ قیادت محفوظ ہے یا نہیں۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق امریکا،اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کو نقصان پہنچاتے ہیں، ملک بھر میں کئی مقامات اور اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیلی حملوں میں 150سے زائد لڑکیاں شہید اور زخمی ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے کے کسی ملک پر حملہ نہیں کر رہے، ہم اپنے دوستوں کی قدر کرتے ہیں، امریکا نے ان ممالک کو ایران کیخلاف جارحانہ حملے کرنے کیلئے استعمال کیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنے عرب پڑوسیوں سے کوئی مسئلہ نہیں، ہم صرف وہی کر رہے ہیں جو دفاعی اقدام ہے۔