امریکا ایران پر کتنے دن تک شدید بمباری کی صلاحیت رکھتا ہے؟

Wait 5 sec.

لندن (25 فروری 2026): اسرائیلی انٹیلیجنس کے حوالے سے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ موجودہ امریکی فوجی صلاحیت ایران پر شدید بمباری صرف 4 یا 5 دن تک جاری رکھنے کے لیے ہی کافی ہے۔اخبار کے مطابق اگر امریکا نسبتاً کم شدت کے حملے شروع کرے تو وہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں، حتیٰ کہ بحیرۂ روم سے طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ‘ کو مشرقِ وسطیٰ منتقل کرنے کے باوجود بھی یہ صلاحیت اتنی ہی رہے گی۔فنانشل ٹائمز نے یہ بھی نشان دہی کی ہے کہ کسی ممکنہ تنازعے کے آغاز کی صورت میں امریکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، جو ’’میگا‘‘ (میک امریکا گریٹ اگین) کے حامی ووٹرز پر گہرا اثر ڈالیں گی۔ترک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ ہائی وے پر کریش ہو گیا، پائلٹ شہیددریں اثنا، کہ 17 فروری کو عمان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاملے پر مذاکرات کا دوسرا دور جنیوا میں منعقد ہوا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق فریقین کئی ایسے نکات پر باہمی مفاہمت تک پہنچ گئے ہیں جنھیں مستقبل کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کے مسودے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ متعدد امور پر بات چیت مثبت رہی، تاہم تہران ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیش کردہ بعض بنیادی مؤقف کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔اس سے قبل امریکا اور اسرائیل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ ایران نہ صرف اپنے جوہری پروگرام کی ترقی ترک کرے بلکہ بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور مشرقِ وسطیٰ میں ایران نواز قوتوں کی حمایت بھی بند کرے۔