ایرانی صدر مسعود پیزشکیان اس وقت کہاں ہیں؟

Wait 5 sec.

تہران (یکم مارچ 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان اس وقت کہاں ہیں اسرائیلی میڈیا نے ان کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تاہم صدر مسعود پزشکیان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے جس کے بعد محمد رضا عارف نے ملک کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ایرانی ہلال احمر نے جانی نقصان کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے 24 صوبوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایران سرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریںدریں اثنا کل سے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 201 افراد جان سے جا چکے ہیں جب کہ 700 سے زائد زخمی ہیں۔ میناب شہر میں اسکول پر حملے میں 86 افراد لقمہ اجل بنے، جن میں بڑی تعداد طالبات کی ہے۔سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان