تہران(یکم مارچ 2026): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک خصوصی پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں "بسم اللہ الرحمن الرحیم” تحریر کیا گیا ہے۔اس پوسٹ میں سورہ الاحزاب کی آیت نمبر 23 کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جس کا ترجمہ ہے، مومنوں میں ایسے مرد بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا اپنا عہد سچ کر دکھایا، پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنی نذر پوری کر لی اور کچھ وہ ہیں جو انتظار کر رہے ہیں، اور انہوں نے (اپنے عزم میں) ذرہ برابر تبدیلی نہیں کی۔واضح رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس حملے میں ان کی صاحبزادی، داماد اور نواسہ بھی شہید ہوئے ہیں۔