سپریم کمانڈر کے عہدے کے لیے مجتبیٰ خامنہ ای کے علاوہ 2 اور نام بھی سامنے آ گئے

Wait 5 sec.

تہران (01 مارچ 2026): خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران نے نئے سپریم کمانڈر کے انتخاب کے لیے عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے۔عبوری کونسل نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک قیادت کی ذمے داری سنبھالے گی، اس کونسل میں ترقی پسند صدر مسعود پزشکیان اور عدلیہ کے قدامت پرست سربراہ غلام حسین محسنی کو شامل کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر، عدلیہ کے سربراہ کے ساتھ ساتھ ایک فقیہ بھی اقتدار منتقلی کی نگرانی کریں گے۔ ایرانی آئین کے آرٹیکل 111 کے مطابق عبوری کونسل اس وقت تک کام کرتی ہے جب تک 88 رکنی مجلس خبردگان نئے سپریم لیڈر کا انتخاب نہیں کر لیتی۔خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای، علی لاریجانی اورآیت اللہ غلام حسین محسنی سپریم کمانڈر کے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںعلی لاریجانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اوراسرائیل نے ایرانی عوام کے دل جلائے، ہم امریکی اور اسرائیلی رجیم کے دل جلائیں گے، امریکا اور اسرائیل ایران کو تقسیم اور لوٹ مار کرنا چاہتے ہیں۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو عبرتناک انجام کی وارننگ دے دی، قالیباف نے رہبر اعلیٰ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، انھوں نے واضح کیا کہ ہم نے ان لمحات کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔انھوں نے کہا امام خامنہ ای کی شہادت کے بعد اب ایک لیڈرشپ کونسل تشکیل دی جائے گی جو حکام، دفاعی افواج اور عوام کے درمیان ناقابل تصور اتحاد اور طاقت پیدا کرے گی، امریکا اور اسرائیل نے ہماری ریڈ لائن عبور کر لی ہے، اب انھیں اس کی قیمت چکانی ہوگی، ہماری افواج نے اب تک اپنی صلاحیتوں کا صرف ایک حصہ استعمال کیا ہے، ابھی حساب برابر ہونا باقی ہے۔