کویت: ڈاکٹر اور ڈینٹسٹ کیلیے نیا قانون نافذ

Wait 5 sec.

(25 فروری 2026): کویت میں ڈاکٹر اور ڈینٹسٹ کیلیے نئے قانون کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کویت کے وزیر صحت ڈاکٹر احمد عبدالوہاب العوضی نے ایک وزارتی فرمان جاری کیا جس کے تحت تمام ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹ کیلیے طب یا ڈینٹسٹری کی پریکٹس شروع کرنے اور بطور ریزیڈنٹ فزیشن یا اسسٹنٹ رجسٹرار تعیناتی سے قبل کویت میڈیکل لائسنسنگ ایگزامینیشن (KMLE) پاس کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔فیصلے کا مقصد KMLE اور KDLE کو ایک متحد قومی معیار کے طور پر قائم کرنا ہے تاکہ طبی پیشہ ور افراد کی علمی اور پیشہ ورانہ مہارت کو جانچا جا سکے اور مریضوں کے تحفظ اور دیکھ بھال کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ بھی پڑھیں: کویت نے شہریوں پر نیا قانون نافذ کر دیاکویت انسٹیٹیوٹ فار میڈیکل سپیشلائزیشنز کے تحت ایک خصوصی KMLE بورڈ تشکیل دیا جائے گا جس سربراہی انسٹی ٹیوٹ کے سیکرٹری جنرل کریں گے اور اس میں صحت، تعلیمی اور ریگولیٹری شعبوں کی اہم شخصیات شامل ہوں گی۔یہ بورڈ امتحانی پالیسیوں کی نگرانی کرے گا، معیار کی منظوری دے گا اور ادارے کے بہتر نظم و نسق (گورننس) کو یقینی بنائے گا۔فرمان کے ذریعے ترقی کے عمل میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔ نئے لائسنسنگ سسٹم کے دائرہ کار میں آنے والے ڈاکٹروں کیلیے ریزیڈنٹ سے رجسٹرڈ اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی کیلیے اب جامع امتحان کی شرط ختم کر دی گئی۔فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا اور اس کے ساتھ ہی اس کے متصادم تمام پرانے قوانین و ضوابط باضابطہ طور پر منسوخ تصور کیے جائیں گے۔